کچی آبادی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر،صفائی ورکرز غائب

کچی آبادی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر،صفائی ورکرز غائب

ناقص صفائی پر متعلقہ کنٹریکٹر کی سرزنش ،فوری بہتری کی ہدایت کردی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر میں صفائی کے دعووں کی حقیقت کچی آبادی پہنچتے ہی کھل گئی، نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے والے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کو کچی آبادی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور صفائی ورکرز غائب ملے ، ناقص صفائی پر متعلقہ کنٹریکٹر کی سرزنش کرتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت کردی گئی،ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل نے نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، گلیوں کی صفائی، گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے عمل اور ورکرز کی حاضری چیک کی۔ متعدد علاقوں میں صفائی کے بہتر انتظامات اور ورکرز کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، تاہم کچی آبادی میں پہنچتے ہی صورتحال مختلف نکلی جہاں جگہ جگہ کچرا موجود تھا اور صفائی ورکرز بھی ڈیوٹی سے غائب پائے گئے ۔ ناقص صفائی اور عملے کی عدم حاضری پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کنٹریکٹر کو کچی آبادی سمیت شہر کے ہر علاقے میں یکساں صفائی یقینی بنانے ، ورکرز کی حاضری کی باقاعدہ نگرانی اور گلی محلوں سے کچرا فوری اٹھانے کی ہدایت کردی۔ ایم ڈی نے واضح کیا کہ کسی بھی علاقے میں ناقص صفائی یا ورکرز کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...