41واٹر پلانٹس سے حاصل نمونوں میں24میں جراثیم

41واٹر  پلانٹس  سے  حاصل  نمونوں  میں24میں  جراثیم

ناقص پانی فراہم کرنے والے 22 پلانٹس کو اصلاح تک بند کردیا گیا جبکہ 2 پلانٹس کے مالکان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ،پلانٹس پر 70کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے جراثیم سے آلودہ پانی گیسٹرو، ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس اے اور جلدی امراض سمیت متعدد بیماریوں کا سبب بن سکتا صاف پانی بنیادی صحت عامہ کا معاملہ ہوتا ہے ، طبی ماہرین

سرگودھا(نعیم فیصل سے ) شہر کے 41 واٹر پلانٹس سے حاصل کیے گئے پانی کے نمونوں میں سے 24 فیل ہوگئے اور پانی میں جراثیم کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی، ناقص پانی فراہم کرنے والے 22 پلانٹس کو اصلاح تک بند کردیا گیا جبکہ 2 پلانٹس کے مالکان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ صاف پانی کی فراہمی کیلئے 65سے 70کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں مگر صورتحال صرف فلٹریشن پلانٹس تک محدود نہیں، شہر میں ٹینکرز کے ذریعے فروخت ہونے والے پانی کے معیار کی نگرانی بھی ایک بڑا سوال بن چکی ہے ، شہری حلقوں کے مطابق مختلف مقامات پر فروخت ہونے والے پانی کے ذرائع اور معیار کی مؤثر جانچ نہ ہونے کے باعث یہ خدشات موجود ہیں کہ بعض ٹینکرز مبینہ طور پر فلٹریشن پلانٹس سے حاصل پانی فروخت کررہے ہیں جبکہ دیگر ذرائع سے آنے والے پانی کے معیار کی بھی مسلسل نگرانی نہیں کی جارہی۔

طبی ماہرین کے مطابق جراثیم سے آلودہ پانی گیسٹرو، ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس اے اور جلدی امراض سمیت متعدد بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے ، جس کے باعث صاف پانی کی فراہمی کو محض شہری سہولت نہیں بلکہ بنیادی صحت عامہ کا معاملہ قرار دیا جاتا ہے ۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ بیماریوں کے علاج پر بھی سرکاری خزانے سے ہر سال خطیر رقوم خرچ کی جاتی ہیں، لیکن بیماریوں کی روک تھام کے بنیادی ذریعے یعنی محفوظ پینے کے پانی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مستقل اور مؤثر نگرانی کا نظام اب بھی سوالات کی زد میں ہے ۔ پی ایم اے سرگودھا اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی صاف پانی کی فراہمی اور آلودہ پانی کے مسئلے پر متعدد بار آواز بلند کی جاچکی ہے ، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ وقتی کارروائیوں کے بجائے فلٹریشن پلانٹس، ٹینکرز اور پانی کے دیگر ذرائع کی باقاعدہ لیبارٹری ٹیسٹنگ اور سخت نگرانی ناگزیر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...