چور گھر سے پیسوں والا پرس لے گئے

 چور گھر سے پیسوں والا  پرس لے گئے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)محلہ وزیر آباد خوشاب میں محکمہ زراعت کے اہلکار گھر میں بھکارنوں کے روپ میں داخل ہونیوالی نوسر بار عورتیں تھانہ صدر جوہر آباد کے سامنے عباس ٹاون کے ایک اور گھر میں چوری کی واردات کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔

 خوشاب پولیس نے گرفتار کی جانیوالی دونوں عورتوں کیخلاف محکمہ زراعت کے ملازم مبشر حسن اعوان کی مدعیت میں 4 اکتوبر کو چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق دونوں دو بھکارنیں کمسن بچوں کے ہمراہ علی الصبح کم سن بچوں کے ہمراہ اس وقت مبشرحسن اعوان کے گھر میں داخل ہوئیں جب اہل خانہ چھت پر موجود تھے۔ انہوں نے گیراج سے ملحقہ کمرے میں سرہانے کے نیچے پڑا ہوا پرس اٹھایا اور رفو چکر ہو گئیں ،مبشر حسن کے مطابق پرس میں ہزاروں روپے کی نقدی اور اہم کاغذات تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...