چوروں نے ایک ہی رات میں دو گھروں کا صفایا کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عمران ٹاؤن میں نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں دو گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے موبائل فون، یو پی ایس بیٹری، طلائی انگوٹھی اور نقدی سمیت قیمتی سامان چوری کرلیا۔۔۔
جبکہ ایک گھر کی چھت سے اتاری گئی دو سولر پلیٹیں دوسرے گھر میں رکھ کر ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق محمد الیاس اور اسکے کزن علی حیدر کے گھروں سے نامعلوم چور 70ہزار روپے نقدی ،دو موبائل فون، ایک یو پی ایس بیٹری مالیت 35 ہزار روپے اتار کرلے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments