منشیات فروش گرفتار 2440 گرام چرس برآمد
میانوالی (نامہ نگار) تھانہ عیسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 2440 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل انسپکٹر فیاض احمد اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ فخر الرحمن ولد سکندر حیات سکنہ شہباز خیل سے 2440 گرام چرس برآمد کی۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ عیسیٰ خیل میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments