جوہر آباد کے اکلوتے قبرستان کی خستہ حالی پر تشویش
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ممبر ضلعی ڈویلپمنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ملک محمد علی ساول نے کہا ہے کہ خوشاب کے ضلعی صدر مقام اور۔۔۔
ضلع کے دوسرے بڑے شہر جوہر آباد کے اکلوتے قبرستان کی خستہ حالی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بحالی اور توسیع کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ضلعی ترقیاتی کمیٹی خوشاب کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ نسیم کالونی سے ملحقہ اس قبرستان میں اُگنے والے خود رو بے ہنگم جھاڑیوں اور سرکنڈوں کے باعث شہریوں کا اپنے عزیزو اقربا کی قبورپر جانا دشوار ہو چکا ہے قبرستان کی ٹوٹی ہوئی دیوار آوارہ مویشیوں کی گزر گاہ بنی ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments