زندگی کی سب سے بڑی حقیقت موت ،قیصر خان
موچھ(نمائندہ دنیا)زندگی کی سب سے بڑی حقیقت موت ھے جو ایک لمحے کی بھی مہلت نہیں دیتی ھے کوشش کریں اس مختصر زندگی میں غریب غرباء یتیموں ناداروں کے لئیے آسانیاں تقسیم کریں۔
ان خیالات کا اظہار معروف سماجی ورکز قیصر خان سوانس نے میڈیا وفد سے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ھے اس سال بھی مختلف سکولوں میں زیر تعلیم یتیم اور غریب بچوں میں سردیوں کے شوز جرسی یونیفارم ڈونیٹ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ھے گزشتہ دو ہفتوں میں 150 بچوں میں نیو یونیفارم اور نیو سکول شوز ڈونیٹ کئیے ہیں انشائاللہ ان جیسے بچوں کی دادرسی کرتے رھیں گے۔ اور انشائاللہ سردیوں سے قبل ایک ھزار سے زیادہ بچوں کو یہ سامان ڈونیٹ کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments