ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پرشہری پھٹ پڑے

ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں  پرشہری پھٹ پڑے

کمرمشانی (نمائندہ دنیا) ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں عوام پریشان۔شہری پھٹ پڑے۔بزرگ شہری خان زمان،جاوید ۔شیر زمان ،محمد اکرم نے کہاکہ ہماری لیے شوگر بلڈپریشر کی گولیاں روٹی سے زیادہ ضروری ہیں۔۔۔

 لیکن ان کی قمتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں اور ہمارے حکمران خاموشی تماشائی بنے ہوئے ہیں نوجوان عادل ،شیرخان،ضیااﷲ خان نے کہاکہ روز بے روز بے روزگاری بڑھ رہی ہے مہنگائی کاطوفان آیاہوا ہے ملک سے باہر روزگار کے لیے جانے کے لیے ایجنٹ چھ سے سات لاکھ روپے لارہے ہیں اور پھر کافی تعداد میں لو گ باہر جاکر ذلیل وخوار ہورہے ہیں ہماری حکومت صرف ٹیکس عوام سے نچوڑنے کے لیے متحرک نظر آتی ہے۔ بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان مایوس ہیں ان کو اپنامستقبل تاریک نظر آتاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...