گورنر راج کی خوشی میں ایم سی کلورکوٹ سے بینک تک ریلی
کیک کاٹا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، پاک افواج زندہ باد کے نعرے
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے پاک فوج اور صوبہ کے پی کے میں گورنر راج ایمرجنسی کی خوشی میں ایم سی کلورکوٹ سے پنجاب بینک تک ریلی نکالی کیک کاٹا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ کے پی کے میں گورنر راج ایمرجنسی کے نفاذ پر اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان مسلم لیگ نواز کے راہنماوں شیر عبا س خان نیازی اور رانا شوکت علی کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کلورکوٹ سے پنجاب بینک تک ریلی نکالی گئی ریلی میں شرکاء نے پاک افواج صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے پاک افواج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے اور صوبہ کے پی کے میں گورنر راج ایمرجنسی پر خوشی کا اظہار کیا گیا کیک کاٹا گیا اور شرکاء ریلی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments