سیوریج کانظام نہ ہونے سے جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن چکے
کمرمشانی(نمائندہ دنیا)کمرمشانی کے نواحی علاقے میں سیوریج کانظام نہ ہونے سے شمل وال خدزائی کے نزدیک پچاس گھرانوں پر مشتمل دو اڑھائی سو افراد پر مشتمل کالونی سیوریچ کا نکاسی کا نظام نہ ہونے سے جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں۔۔۔
جس کی وجہ سے لوگوں میں ملیریاکھانسی زکام ودیگر بیماریاں ختم ہونے کانام نہیں لی رہی ہیں اور ہرگھر میں سال کے بارہ مہینے بزرگ عورتیں اوربچے اکثر بیمار رہتے ہیں رہائشی رمضا ن تنویر اسلم اکبر نظام جابر جاوید خان احمر خان عارف خان نے مشترکہ مطالہ کیاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شیریف کے ویژن کے مطابق ڈی سی میانوالی سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے محلے میں سیوریج کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments