کندیاں سیوریج کا گندا پانی دریائے سندھ میں ڈالنے کا انکشاف

کندیاں سیوریج کا گندا پانی دریائے سندھ میں ڈالنے کا انکشاف

آبادی کی صحت اور زیرِ زمین پانی کے متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں سیوریج کا گندا پانی دریائے سندھ میں ڈالنے کا انکشاف، کندیاں شہر کا سیوریج کا گندا پانی مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بجائے دریائے سندھ میں ڈالے جانے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے اس صورتحال سے دریائی آبی حیات، قریبی آبادی کی صحت اور زیرِ زمین پانی کے متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں شہریوں نے محکمہ تحفظِ ماحولیات میانوالی کی مبینہ غفلت پر سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور سیوریج کے پانی کو دریائے سندھ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...