8 اکتوبرکا زلزلہ قومی تاریخ کا دردناک سانحہ تھا،آفتاب خان
سانحہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قدرتی آفات کو روکنا تو ممکن نہیں ، خطاب
میانوالی (نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میانوالی کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے کی یاد میں نیشنل ڈیزاسٹر ریزیلینس ڈے کے موقع پر گذشتہ روز ماڑی میں آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ سرگرمی کا مقصد قدرتی آفات سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر، ہنگامی حالات میں محفوظ رہنے اور متاثرہ افراد کی بروقت مدد کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر ایڈمن ڈاکٹر ملک ہدایت اللہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری آفتاب خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ قومی تاریخ کا ایک دردناک سانحہ ہے، جس نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا۔ یہ سانحہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قدرتی آفات کو روکنا تو ممکن نہیں ہے لیکن مناسب منصوبہ بندی، احتیاطی تدابیر اور بروقت اقدامات کے ذریعے جانی و مالی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران خوف و ہراس کے بجائے حوصلے ، ذمہ داری اور منظم انداز میں حالات کا مقابلہ کرنا ضروری ہے ۔ زلزلے کی صورت میں محفوظ مقامات کی نشاندہی، عمارتوں کی تعمیر میں حفاظتی اصولوں کی پابندی، ہنگامی رابطہ نمبرز کی دستیابی اور ابتدائی طبی امداد کی بنیادی تربیت اہمیت کی حامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments