چک نمبر 100 اور 99 شمالی کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 100 اور 99 شمالی کے گردونواح کے رہائشیوں نے شاہین آباد روڈ بلاک کر کے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں لکھے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن کا کہنا تھا کہ لیز ہولڈرز کی جانب سے 100 چک کی پہاڑی کا زہریلا پانی چھوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں میں کئی قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے ، اور انسانی اموات بھی ہو سکتی ہیں، جو نا صرف علاقہ بھر کی زرخیز زمین بلکہ ریلوے کی قیمتی کارآمد زمین کو بھی تباہ کر دے گامظاہرین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments