حاملہ خاتون یاسمین کی ہلاکت کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال میں سات ماہ کی حاملہ خاتون یاسمین کی ہلاکت کا معاملہ سنگین رخ اختیار کرگیا، متوفیہ کے والد محمد ممتاز نے لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ ہاتھا پائی کو بیٹی کی موت کا سبب قرار دیتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کر دیا۔
والد کے مطابق وہ اپنی حاملہ بیٹی کو ہسپتال لائے تھے ، تاہم سیکیورٹی گارڈ کے انکار پر اسے واپس لے گئے۔ بعدازاں طبیعت بگڑنے پر پہلے سول ہسپتال اور پھر مولا بخش ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔ ورثا کا مؤقف ہے کہ اے ایس پی سٹی سرکل نے قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروا کر انہیں میت دفنانے کا کہا تھا، جس پر انہوں نے 29 ستمبر کو درخواست بھی دی، تاہم ان کے بقول تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے مبینہ غفلت اور ہاتھا پائی کے الزامات کی حقیقت سامنے لائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments