گرلز اسکولوں اور کالجز کے اطراف قائم تجاوزات ختم نہ ہو سکیں
طالبات کو آمدورفت میں مشکلات، ذہنی اذیت اور عدم تحفظ کا احسا س بڑھ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے واضح احکامات کے باوجود شہر کے مختلف گرلز اسکولوں اور کالجز کے اطراف قائم تجاوزات ختم نہ کرائی جا سکیں، جس کے باعث طالبات کو آمدورفت میں مشکلات، ذہنی اذیت اور عدم تحفظ کے احساس کا سامنا ہے ، جبکہ ضلعی انتظامیہ کے انسدادِ تجاوزات اقدامات بھی مؤثر ثابت نہیں ہو رہے ۔ شہر کے اہم تعلیمی اداروں، جامع گرلز ہائی اسکول، پائلٹ گرلز ہائی اسکول، بلاک نمبر 2، بلاک نمبر 19، بلاک نمبر 14 اور بلاک نمبر 23 میں واقع گرلز کالج سمیت دیگر مقامات کے گرد تجاوزات بدستور قائم ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ بالخصوص پائلٹ گرلز ہائی اسکول، بلاک نمبر 2 کے تعلیمی اداروں، بلاک نمبر 14 کے اسکول اور بلاک نمبر 23 کے گرلز کالج کے اطراف صورت حال والدین کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ گرلز تعلیمی اداروں کے باہر تجاوزات کے باعث طالبات کی آمدورفت متاثر ہوتی ہے اور انہیں روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments