اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم سمیت پانچ افراد گرفتار ،پستول و بندوقیں اور 160 گرام آئس برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ، بدمعاشی کلچر اور منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مختلف کارروائیوں کے دوران اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے چار عدد پستول و بندوقیں اور 160 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ شاہ پور صدر نے اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم اسد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 12 بور بندوق برآمد کی، جبکہ تھانہ کڑانہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم داؤد کو گرفتار کرکے 12 بور بندوق قبضے میں لے لی۔ اسی طرح تھانہ پھلروان پولیس نے دو ملزمان نعمان اور توقیر کو گرفتار کرکے دونوں کے قبضے سے 30 بور کے پستول برآمد کیے ۔ تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش عادل ریاض کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 160 گرام آئس برآمد کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments