غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق تنازعات کے مختلف کیسز کی سماعت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق تنازعات کے مختلف کیسز کی سماعت کی گئی۔ اجلاس میں متعلقہ کیسز کا تفصیلی جائزہ اور فریقین کے مؤقف سنا گیا جبکہ جائیدادوں سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے متعلقہ ریکارڈ اور دستیاب دستاویزات کی روشنی میں کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اے ڈی سی آر نے اس امر پر زور دیا کہ جائیدادوں سے متعلق تنازعات کو میرٹ، شفافیت اور متعلقہ قوانین و قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments