زرداری نے گورنر راج کے نفاذ کا محفوظ آئینی راستہ اختیار کیا ، اسلم اعوان
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پی وائی او سرگودھا کے ڈویژنل راہنما اور ضلع خوشاب کے علاقہ دامن مہاڑ کی ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔
خیبر پختون خواہ میں دہشت گردوں کی مذموم کاروائیوں اور وفاق پر مسلح جتھوں کی چڑھائی کی مذموم سازش کا راستہ روکنے کیلئے صدر آصف زرداری نے گورنر راج کے نفاذ کا محفوظ آئینی راستہ اختیار کیا جس پر پوری پاکستانی قوم انہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہے ۔ اپنی رہائش گاہ سیٹلائٹ تاون جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ائین کی خالق جماعت ہے جس نے آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے قربانیاں دیں ، اس نظریاتی جماعت کے قائدین سے کسی بھی غیر آئینی و غیر جمہوری اقدام کی توقع نہیں کی جاسکتی ، خیبر پختون خواہ میں آئیں کی دھجیاں اڑائی جا رہی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments