محتسب پنجاب کے زیرِ اہتمام عوامی آگاہی پروگرام کا انعقاد

 محتسب پنجاب کے زیرِ اہتمام عوامی آگاہی پروگرام کا انعقاد

شہری سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے رجوع کر سکتے

میانی( نامہ نگار )میانی میں دفتر محتسب پنجاب کے زیرِ اہتمام عوامی آگاہی پروگرام کا انعقاد۔ یونین کونسل نمبر 4 میانی میں دفتر محتسب پنجاب کی جانب سے محتسب پنجاب کی ہدایات پر عوامی آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو پنجاب حکومت کے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کے طریقۂ کار سے آگاہ کرنا تھا۔ پروگرام میں شہریوں، خواتین و حضرات اور اہلِ علاقہ کو دعوت دی گئی کہ اگر انہیں پنجاب حکومت کے کسی بھی سرکاری محکمے کی جانب سے مسائل، مشکلات یا کسی قسم کی شکایت درپیش ہو تو وہ متعلقہ فورم پر اپنی شکایت درج کروائیں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے رہنمائی حاصل کریں۔ اس موقع پر شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ وہ محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ مال، محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ زراعت، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) محکمہ انہار، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ستھرا پنجاب اور دیگر سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات کے اندراج کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔پروگرام میں اہلِ علاقہ نے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...