شاہپور صدر میں سہولت بازار کی افتتاحی تقریب پھرتاخیر کا شکار
15 اکتوبر کو افتتاح کی نئی تاریخ مقرر کی گئی، لیکن آج بھی افتتاح نہ ہو سکا
شاہپور صدر (نامہ نگار) شاہپور صدر میں سہولت بازار کی افتتاحی تقریب دوسری بار بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ سہولت بازار کا افتتاح پہلے 15 ستمبر کو ہونا تھا، تاہم کام مکمل نہ ہونے کے باعث افتتاحی تقریب منعقد نہ ہو سکی۔ بعدازاں اخباری اشتہار کے ذریعے 15 اکتوبر کو افتتاح کی نئی تاریخ مقرر کی گئی، لیکن آج 15 اکتوبر کو بھی سہولت بازار کا افتتاح نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق شاہپور صدر میں عوام کو اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے مقصد سے قائم کیے جانے والے سہولت بازار کا افتتاح مسلسل تاخیر کا شکار ہے ۔ پہلے 15 ستمبر کو افتتاح کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن تعمیراتی کامباور ضروری انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث تقریب ملتوی کر دی گئی۔
بعدازاں اخباری اشتہار کے ذریعے 15 اکتوبر کو افتتاح کی تاریخ مقرر کی گئی، جس سے شہریوں کو امید تھی کہ سہولت بازار جلد فعال ہو جائے گا۔تاہم 15 اکتوبر کی تاریخ گزرنے کے باوجود سہولت بازار کا افتتاح نہ ہو سکا۔ اہم بات یہ ہے کہ سہولت بازار میں تاحال بجلی کا ٹرانسفارمر بھی نصب نہیں کیا گیا، جبکہ دیگر ضروری کاموں کی تکمیل کے حوالے سے بھی صورتحال واضح نہیں ہے , 2 مرتبہ تاریخ مقرر ہونے کے باوجود افتتاح نہ ہو سکاسہولت بازار کے افتتاح کے لیے پہلے 15 ستمبر اور پھر 15 اکتوبر کی تاریخ سامنے آئی، لیکن دونوں مواقع پر افتتاح نہ ہونے سے منصوبے کی تکمیل اور انتظامی تیاریوں کے حوالے سے سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔شہریوں کو تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سہولت بازار کا افتتاح اب کب ہوگا۔شہریوں کا متعلقہ اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ اور ذمہ دار محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ سہولت بازار کے نامکمل کام کا فوری نوٹس لیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments