سرویلنس سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے ،ڈاکٹر میاں کاشف علی
میانوالی(نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی نے سی ڈی سی او چوہدری محمد ناصر کے ہمراہ کالا باغ کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے انسدادِ ڈینگی کے سلسلے میں جاری انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر میاں کاشف علی نے ڈینگی سرویلنس کے عمل، لاروا کی نشاندہی اور ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ سرویلنس سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو بروقت روکا جا سکے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ گھروں، دکانوں، عمارتوں اور دیگر مقامات پر انڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے۔ اور پانی جمع ہونے والے مقامات، زیرِ استعمال اور غیر ضروری برتنوں، ٹائروں، گملوں اور دیگر ممکنہ بریڈنگ سائٹس کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments