ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں مہنگے داموں فروخت جاری
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھااشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں، مہنگے داموں فروخت جاری،شہری پریشانی میں مبتلا۔ مڈھ رانجھا اور گردونوا ح میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے شہری شدید پریشانی سے دوچارہیں۔
اوور چارجنگ اور ناجائز منافع خوری کے باعث گوشت،دالیں ،چاول سمیت اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخناموں کے برعکس من مانے نرخوں پر بدستور فروخت جاری ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قیمت مقرر کرکے ریٹ لسٹ جاری کردی جاتی مگر عملدر آمدنہ ہونے سے شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں اور اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف میسر ہوسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments