سکیل ریوائیزکرکے ہاؤس رینٹ میڈیکل کنوینس میں تین سو فیصد اضافہ ناگزیر

سکیل ریوائیزکرکے ہاؤس  رینٹ میڈیکل کنوینس میں  تین سو فیصد اضافہ ناگزیر

کمرمشانی (نمائندہ دنیا ) مہنگائی کے حساب سے سکیل ریوائیزکرکے ہاؤس رینٹ میڈیکل کنوینس میں تین سو فیصد اضافہ ناگزیر ہے دنیاکے سروے میں ملازمین کااظہار خیال۔

دنیاکے سروے میں پیپو قریشی غفور شاہد شیر زمان کلاس فور نے میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مہنگائی میں ہم چھوٹے ملازمین کے لیے اب زندہ رہنااس حکومت نے مشکل بنادیاہے ہماری آدھی تنخواہی تو بجلی کے بل اور کرائے کی نظر ہوجاتی ہے ہمارے لیے گھروں کا چولھاجلانامشکل ہوگیاہے ہمارے کئی الاؤنسز کئی سالوں سے منجمد ہیں جبکہ مہنگائی ہو ا سے باتیں کررہی ہے جس طرح عدلیہ سیاستدانوں بیوروکریسی کی مراعات چھ سو فیصد بڑھادیتے ہیں ہم بھی انسان ہیں ہمیں بھی اپنے بچوں کو تعلیم ودیگر اخراجات کے لیے تنخواہوں میں بجٹ کے اندر خاطر خواہ اضافہ کی ضرورت ہے ورنہ ہمارے لیے اب اس مہنگائی میں سفید پوشی کابھرم رکھنامشکل ہوگیاہے ریاست ماں ہوتی ہے اب اس ملک میں صحت اچھی تعلیم بجلی گیس تیل اشیاء خوردنوش سبزی فروٹ ادویات سب مہنگی ہیں اگر گھر کا ایک شخص مستقل بیمار ہوتو سارا بجٹ ملازم کاآؤٹ ہوجاتاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...