پسماندہ گاوں چوہا میں نادرہ سنٹر نے کام کرنا شروع کر دیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وفاقی پالیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹروں سے کیا جانیوالا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔۔۔
ان کی مخلصانہ جدو جہد کے نتیجے میں دامن مہاڑ کے دور افتادہ اور پسماندہ گاوں چوہا میں نادرہ رجسٹریشن سنٹر نے باقاعدہ کام کرنا شروع کر دیا نادرہ رجسٹریشن سنٹر چوہا کی افتتاحی تقریب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نادہ سرگودھا کاشان احمد کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات گل اصغر بگھور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکا کے فلک شگاف نعروں و تالیوں کی گونج میں حسب ضابطہ نادرہ سنٹر کا افتتاح کیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے گل اصغر بگھور کا کہنا تھا کہ میری تمام توانائیاں علاقہ اور عوام کی خدمت کیلئے وقف ہیں ، میں روایتی سیاست دانوں کی طرح وعدہ فراموش نہیں انشاء اﷲ اپنے حلقہ کے مکینوں کے ساتھ کیا جانیوالای ہر وعدہ پورا کروں گا ،۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments