کوٹ مومن: اسسٹنٹ کمشنر کاعوامی مسائل کے حل اور صحت کی سہولیات کا جائزہ
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے تحصیل میں انتظامی امور کی بہتری، عوامی شکایات کے ازالے اور سرکاری خدمات کی مؤثر فراہمی کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کی نگرانی کی۔
اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے رورل ہیلتھ سینٹر معظم آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔دریں اثنا، عوامی ڈیلنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی نمائندوں کے ساتھ ملاقات بھی کی، جس میں علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے باہمی مشاورت، رابطہ کاری اور اتفاقِ رائے کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے تاکہ انتظامی امور بہتر انداز میں انجام دیے جا سکیں اور سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ علاوہ ازیں، اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے پیرا سرجنٹس کی بھرتی کے سلسلے میں شکایات کے ازالے کے عمل کی نگرانی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments