خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذپر یومِ نجات ریلی نکالی گئی

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذپر یومِ نجات ریلی نکالی گئی

شاہ پور(نمائندہ دنیا)خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذپر ن لیگی رہنما حلقہ پی پی 80 و سابق آئیرنری گیم وارڈن سردار شہزاد احمدخان میکن کی قیادت میں پبلک سیکرٹریٹ کوٹ پہلوان تا شاہ پور یومِ نجات ریلی نکالی گئی۔

 اس موقع پر سردار شہزاد احمدخان میکن نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ایک انتہائی بروقت اور خوش آئند اقدام ہے موجودہ صورتحال میں ریاست کی رِٹ کو بحال کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اور موثر فیصلوں کی اشد ضرورت تھی دہشت گردی ملک کی ترقی و سلامتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر تمام اداروں اور جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...