داؤدخیل گرلز ہائی سکول ہر وقت خطرات سے دوچار
سیوریج کا گندہ پانی گیٹ کے سامنے انتظامیہ کا منہ چڑا رہا ہوتا
داؤدخیل(نماندہ دنیا)داؤدخیل گرلز ہائی سکول ہر وقت خطرات سے دوچار کبھی گرلز سکول کے سامنے روڈ کی کھودائی کر سیوریج لائن بچھائی جاتی ہے دو ماہ تک گڑھے سکول کی طالبات کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہیں سیوریج کا گندہ پانی گیٹ کے سامنے انتظامیہ کا منہ چڑا رہا ہوتا ہے گرلز ہائی سکول کے سامنے سیوریج کے گٹر سے ڈھکن غائب جو کسی بھی وقت جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا ہے دادخیل گرلز ہای سکول دادخیل کے بلکل سامنے مین سیوریج لان کے گٹر کا مین ہول دو،تین دن سے کھلا ہوا ہے ۔ اور روزانہ یہاں سے سکول کی بچیوں اور عام شہریوں کا گزر ہو رہا ہے ۔جبکہ اسی سکول کے سامنے سیوریج لان لگانے کے بعد کھدای کا سارا کچرا میٹیریل بھی تین ،چار ماہ سے ساتھ پڑا ہے ۔جس کو کام کرنے کے بعد اس کچرا کو اٹھانا ، ٹھیکیدار اور ایم۔سی کی ذمہ داری تھی لیکن کسی نے کچرا اٹھانا گوارہ نہیں کیااور یہ کھلا مین ہول کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments