طلبہ اساتذہ اور والدین کی رہنمائی سے فائدہ اٹھائیںوائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا

 طلبہ اساتذہ اور والدین کی  رہنمائی سے فائدہ اٹھائیںوائس  چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے۔۔۔

 ان کی مثبت تربیت اور تعمیری کردار کے لیے سازگار مواقع فراہم کرنا معاشرتی ترقی اور قومی استحکام کے لیے ناگزیر ہے ۔جامعات کو چاہیے کہ وہ طلبہ کی علمی استعداد کے ساتھ ساتھ ان میں برداشت، انکساری، احترام اور ذمہ داری کا احساس بھی پروان چڑھائیں۔طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزید کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی فکری و اخلاقی تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اساتذہ اور والدین کی رہنمائی سے فائدہ اٹھائیں، بزرگوں کا احترام کریں اور اختلافِ رائے کو تحمل اور وسعتِ نظر کے ساتھ قبول کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...