بھاگٹانوالہ :مین بازار میں نالے اور سڑک کی تعمیر کا کام شروع
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) بھاگٹانوالہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، مین بازار میں نالے اور سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، جس سے شہریوں اور تاجروں کو درپیش مسائل میں کمی آنے کی توقع ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں شہباز احمد نے کہا ہے کہ حلقہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں تعمیر و ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments