ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری کا انعقاد

ایس پی انویسٹی گیشن کی  کھلی کچہری کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں آنے والے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو بذریعہ ٹیلی فون فوری احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل کے ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ شکایات پر بروقت کارروائی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد شہریوں کو براہِ راست اپنی شکایات پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے مسائل کے حل کے ذریعے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...