آر پی او سے اقلیتی برادری، امن کمیٹی کے وفود کی الگ الگ ملاقاتیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا سے اقلیتی برادری، امن کمیٹی، عالمی مجلس ختم نبوت چناب نگر اور سمال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اقلیتی برادری کے نمائندوں نے سرگودھا ریجن پولیس کی جانب سے میثاق سنٹر کی خدمات اور حفاظتی انتظامات پر اظہارِ تشکر کیا، جس پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ ریجنل پولیس تمام شہریوں کو بلاامتیاز تحفظ فراہم کر رہی ہے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر شہری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اقلیتی برادری سمیت تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر قاری احمد علی ندیم کی قیادت میں امن کمیٹی کے وفد نے بھی آر پی او سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی اور قیامِ امن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آر پی او نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں امن کمیٹی کا کردار قابلِ ستائش ہے ، برداشت اور تحمل کے ذریعے باہمی مسائل احسن انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ تمام مکاتبِ فکر کے تعاون سے پُرامن معاشرے کا قیام ممکن ہے۔ اسی طرح عالمی مجلس ختم نبوت چناب نگر کے وفد نے مبلغ مولانا توصیف احمد کی قیادت میں آر پی او سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے عالمی مجلس ختم نبوت کی قیامِ امن کے لیے خدمات کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments