موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ،شیر میکن
تعلیمی ادارے کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں
شاہپور صدر (نامہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار محمد عاصم شیر میکن نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس شاہپور صدر کا دورہ کیا، جہاں محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔دورے کے دوران سردار محمد عاصم شیر میکن نے احاطہ کچہری میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے، ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے اور آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
شجرکاری کو فروغ دے کر موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے سردار محمدعاصم شیر میکن نے کیا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی، اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے ، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں مثبت تعلیمی ماحول کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تعلیمی ادارے کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ اساتذہ نئی نسل کی علمی و اخلاقی تربیت میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری، طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکتا ہے۔
اسی طرح تعلیمی اداروں میں شجرکاری اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر طلبہ میں ماحول دوستی اور سماجی ذمہ داری کا شعور بھی اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کیا کہ شجرکاری نہ صرف فضائی آلودگی کم کرنے میں معاون ہے بلکہ تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں کے ماحول کو خوشگوار بنانے کا بھی ذریعہ ہے ۔ درختوں کی مناسب دیکھ بھال اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments