سٹیم کمپٹیشن کا انعقاد؛ طلباء میں انعامات کی تقسیم

سٹیم کمپٹیشن کا انعقاد؛ طلباء  میں انعامات کی تقسیم

کمرمشانی(نمائندہ دنیا)تحصیل عیسیٰ خیل میں سٹیم کمپٹیشن 2026 کا انعقاد؛ طلباء نے جدید سائنسی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا پوزیشن ہولڈر طلباء میں سرٹیفکیٹس اور انعامات کی تقسیم، سی ای او ایجوکیشن نذیر چھینہ، ڈی ای او سیکنڈری خالد خان اور دیگر افسران کی شرکت۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب (SEDP) کی ہدایت کے مطابق تعلیمی پروگرام (TALEEM Programme) کے تحت تحصیل عیسیٰ خیل میں سٹیم کمپٹیشن 2026 (STEAM Competition) کا شاندار انعقاد بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول کمرمشانی میں کیا گیا۔ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹ اور ریاضی پر مبنی اس مقابلے میں مختلف سکولوں کے طلباء نے عملی و جدید سائنسی ماڈلز اور پروجیکٹس پیش کر کے اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹ چاندنہ کے طالبعلموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...