ڈپٹی کمشنر کا مریم نوا ز میڈیکل کالج اور میانوالی شہر کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر کا مریم نوا ز میڈیکل  کالج اور میانوالی شہر کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمراہ مریم نوا ز میڈیکل کالج اور میانوالی شہر کا دورہ۔

ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز میڈیکل کالج کے ہاسٹل بلا ک کا دورہ کیا اور جاری تعمیر و مرمت کے کا موں کا جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ بلڈنگز اور متعلقہ ٹھیکیدار کو کالج کے تعمیر ومر مت کے کا موں کو مزید سپیڈ اپ کر کے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے تلہ گنگ روڈ کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے نظام اور گرین بیلٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ شہر کی تما م گرین بیلٹس کی روزانہ کی بنیادوں پر دیکھ بھال کو یقینی بنا یا جا ئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...