ریونیو اور دیگر عدالتی کیسز کی سماعت ، رپورٹ پیش کرنے کا حکم

  ریونیو اور دیگر عدالتی کیسز کی  سماعت ، رپورٹ پیش کرنے کا حکم

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت ریونیو اور دیگر عدالتی کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں سینئر وکلا، پٹواریوں اور درخواست گزاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف نوعیت کے کیسز، جن میں شکایات، اپیلیں، ریکارڈ کی درستگی، رٹ پٹیشنز، پٹہ کی منسوخی اور دیگر معاملات شامل تھے، سماعت کے لیے پیش کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کیسز کی سماعت کے دوران متعلقہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور فریقین کے مقف اور وکلا کے دلائل سنے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور زیرِ سماعت کیسز میں قانون و ضابطے کے مطابق مثر پیش رفت یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سماعت کے دوران زیرِ غور آنے والے کیسز پر کیے گئے اقدامات اور عملدرآمد سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...