تاجر برادری کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جا ئیں ،ٖڈپٹی کمشنر
میانوالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمرفاروق کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران اور تاجر برادری نے شرکت کی۔اجلاس میں کاروباری حضرات کو سروس ڈیلیوری کی فراہمی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے علاوہ ای فاس سسٹم کی پیش رفت سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکو متی ویژن کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تاجر برادری کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ تاکہ وہ اپنا باعزت روزگار کما سکیں۔ انہوں نے کہاکہ کاروبار ی مقاصد میں این او سی کے حصول کیلئے اے ڈی سی ھیڈ کوارٹر کو فوکل پرسن نامزد کردیا گیا اگر کسی تاجر، دوکاندار کو کوئی مسلہ درپیش ہو تو وہ براہ راست ان کے نوٹس میں لائیں فوری ازالہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments