مشاورت سے اراضی منتقلی کے معاملات کو حتمی شکل دینے پر اتفاق
دکانوں اور سرائے مبارک کو میونسپل کارپوریشن کے پاس رکھنے کی تجویز پر بھی غور
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر صدارت اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کی واٹر سپلائی اور سیوریج سے متعلق تنصیبات کی اراضی واسا کو منتقل کرنے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ادارے باہمی مشاورت سے اراضی کی منتقلی کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے ۔ اس ضمن میں متعلقہ اراضی پر قائم دکانوں اور سرائے مبارک کو میونسپل کارپوریشن کے پاس برقرار رکھنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ اے ڈی سی آر نے کہا کہ سرکاری املاک عوامی مفاد اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہوتی ہیں، لہٰذا ان کے انتظام اور استعمال سے متعلق معاملات ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قواعد و ضوابط کے مطابق طے کیے جائیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ باہمی رابطے سے تمام زیرِ التوا امور جلد حتمی شکل دے کر اراضی کی منتقلی کا عمل مکمل کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments