میڈیکل کالج میں سپورٹس گالاکی تقریب تقسیم انعامات

میڈیکل کالج میں سپورٹس گالاکی تقریب تقسیم انعامات

کرکٹ، فٹبال، باسکٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس کی ٹیموں میں انعامات تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودہا میڈیکل کالج میں سپورٹس گالا 2026 کی تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔جس میں فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس سے لے کر فائنل ایئر ایم بی بی ایس کے طلبہ وطالبات کی کرکٹ، فٹبال، پاسکٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور لڈو کی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔جس کی صدارت پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج ڈاکٹر وارث فاروقہ نے کی اور مہمان خصوصی بریگیڈیئر محمد آصف چٹھہ ڈائریکٹر نواز شریف انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی، لیاقت علی وڑائچ تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے پرنسپل ڈاکٹر وارث فاروقہ نے کھیلوں میں بچوں کی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے جذبے کو سراہا اور بہت جلد انہیں جمنیزیم اور آڈیٹوریم کی سہولیات فراہم کریں گے۔

بریگیڈیر محمد اصف چٹھہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس سٹوڈنٹس کا تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی ایکٹیوٹی بھی بہت ضروری ہے کیونکہ یہ زندگی کا اہم حصہ ہے جیتنے اور ہارنے والے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔۔سپورٹس گالا میں آنے والے مہمانوں اور سینیئر ڈاکٹرز نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کیے ۔اور شرکا نے جیتنے والے کھلاڑیوں کا تالیاں بجا کر استقبال کیا۔تقریب میں چیئرمین سپورٹس ڈاکٹر نادر علی، ممبر سپورٹس کمیٹی فی میل ڈاکٹر مریم ناز، سیکرٹری سپورٹس کمیٹی میاں عمران رشید،سینیئر و جونیئر ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...