پارکوں، گرین بیلٹس اور تاریخی کمپنی باغ کی بحالی کی ہدایت

 پارکوں، گرین بیلٹس اور تاریخی  کمپنی باغ کی بحالی کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی کے حکام کو شہر کے پارکوں، گرین بیلٹس اور تاریخی کمپنی باغ کی بحالی، تزئین و آرائش اور شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات پی ایچ اے دفتر کے اچانک دورے کے موقع پر جاری کیں، جہاں ڈائریکٹر محمد ارشد وٹو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف برانچوں کا معائنہ کیا اور عملے کی حاضری و دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارکوں میں درختوں اور پودوں کی کانٹ چھانٹ، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کا کام باقاعدگی سے جاری رکھا جائے، جبکہ کمپنی باغ کے دونوں گیٹس کی بہتری، لائٹس کی بحالی اور پلے لینڈ کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کمپنی باغ میں فیملی فیسٹیول کے انعقاد، شہر کے مختلف مونومنٹس کی بہتری اور فواروں کی بحالی پر بھی زور دیا تاکہ شہریوں، بالخصوص خاندانوں کو معیاری تفریحی ماحول میسر آ سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...