جوہر آباد: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر کیخلاف درج

جوہر آباد: غیرت کے نام پر خاتون  کے قتل کا مقدمہ شوہر کیخلاف درج

خوشاب (نمائندہ دُنیا) سٹی پولیس جوہر آباد نے منڈیال ٹاؤن میں غیرت کے نام پر خاتون کے مبینہ قتل کا مقدمہ مقتولہ ریحانہ کے شوہر شمشیر منڈیال کے خلاف درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مقدمہ مقتولہ کے کسی رشتہ دار کے بجائے اے ایس آئی محمد افضل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم شمشیر منڈیال نے اپنی بیوی کی موت کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے خود پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیوی نے خودکشی کر لی ہے ۔ پولیس جب منڈیال ٹاؤن پہنچی تو جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں واقعے کی صورتِ حال مشکوک نظر آئی۔پولیس نے مقتولہ کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دی۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی جوہر آباد میں دفعات 302 اور 311 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...