رفیع اللہ خان خٹک حلقہ این اے 89 میں فیسکو کوآرڈینیٹر مقرر
داودخیل (نمائندہ دُنیا)سابق نائب ناظم یونین کونسل چاپری رفیع اللہ خان خٹک کو وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے حلقہ این اے 89 میانوالی میں فیسکو واپڈا کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔
حلقہ اور شادی خیل گروپ کے دوست احباب نے ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے حلقے کی عوام کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے ۔سیاسی و سماجی کارکن اور شادی خیل گروپ کے رہنما رفیع اللہ خان خٹک کو سابق صوبائی وزیر امانت اللہ خان شادی خیل کی نامزدگی پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے حلقہ این اے 89 میانوالی میں بجلی کے شعبے کو مضبوط بنانے اور دیہی و شہری علاقوں میں بجلی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے فیسکو واپڈا کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے ۔ان کی تقرری پر حلقے کی عوام اور شادی خیل گروپ کے حامیوں، جن میں حاجی خدا بخش زرگر، ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن) میانوالی، سیاسی و سماجی رہنما ماما حق نواز خان داودخیل، تنویر عابد خان، وحید خٹک، عظمت اللہ خٹک، ٹیچر اسداللہ خان خٹک، ناصر خان جلالپور، رضی شیخ (پی اے ٹو امانت اللہ خان)، برکت اللہ خان اور دیگر دوست احباب شامل ہیں، نے مبارکباد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments