بھاگٹانوالہ مین بازار میں تعمیراتی کام کے معیار پر سوالات
بھاگٹانوالہ مین بازار میں تعمیراتی کام کے معیار پر سوالات ناقص میٹریل کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ، لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ مین بازار میں جاری تعمیراتی کام میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال پر شہری حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی ٹیکسوں سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ قومی وسائل کے ضیاع اور عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے ۔شہری حلقوں کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے ، نہ کہ ناقص تعمیر کے باعث چند روز بعد ہی ٹوٹ پھوٹ اور دوبارہ مرمت کے مسائل پیدا ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مین بازار میں جاری تعمیراتی کام کے معیار کی فوری جانچ پڑتال کی جائے اور استعمال ہونے والے میٹریل کے نمونے حاصل کرکے غیر جانب دارانہ لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں۔شہریوں نے مزید کہا کہ اگر ناقص میٹریل کے استعمال کی تصدیق ہو جائے تو ذمہ دار ٹھیکیدار اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا، متعلقہ تعمیراتی محکمے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کی شفاف نگرانی یقینی بنائی جائے اور سرکاری فنڈز کے استعمال کا مکمل آڈٹ کروایا جائے تاکہ عوامی پیسے کے ضیاع کو روکا جا سکے اور تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments