ستھرا پنجاب ایجنسی کی نگرانی ، چیف آفیسرز فوکل پرسن مقرر

ستھرا پنجاب ایجنسی کی نگرانی ، چیف آفیسرز فوکل پرسن مقرر

ستھرا پنجاب ایجنسی کی نگرانی ، چیف آفیسرز فوکل پرسن مقرر روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرنے اور کارکردگی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی کارکردگی کی نگرانی سخت کرنے کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرنے اور کارکردگی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔جاری ہدایات کے مطابق تمام چیف آفیسرز اپنے اپنے بلدیاتی اداروں کی حدود میں ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے کیے جانے والے صفائی کے کاموں کا معائنہ کریں گے ۔ وہ صفائی ستھرائی کی صورتِ حال، عملے کی کارکردگی اور متعلقہ سرگرمیوں کا جائزہ لے کر روزانہ رپورٹ مرتب کریں گے اور اعلیٰ حکام کو ارسال کریں گے ۔اس اقدام کا مقصد بلدیاتی اداروں کی حدود میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کو مؤثر بنانا اور متعلقہ ایجنسی کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینا ہے ، تاکہ صفائی کے کاموں میں غفلت یا کوتاہی کی نشاندہی کرکے بروقت اصلاحی اقدامات کیے جا سکیں۔ سرگودھا سمیت صوبے بھر کے متعلقہ بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کو فوکل پرسن مقرر کرنے سے صفائی کے نظام کی نگرانی، اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور کارکردگی کی رپورٹنگ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ روزانہ کی بنیاد پر معائنے اور رپورٹس کے ذریعے حکام کو مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتِ حال سے آگاہ رکھا جائے گا، جبکہ اس عمل سے ستھرا پنجاب ایجنسی کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی بھی ممکن ہو سکے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...