ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل سب انسپکٹر عمر فاروق سندرانہ اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد مدثر ولد محمد انور سکنہ مدی خیلانوالہ سے بندوق 12 بور برآمد کی جبکہ شیران سکنہ مدی خیلانوالہ سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔  دریافت پر دونوں ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ موسیٰ خیل میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...