میانی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 1 کلو 600 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

میانی پولیس کی منشیات فروشوں  کیخلاف کارروائی، 1 کلو 600  گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

میانی (نامہ نگار)میانی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کلین اَپ کے دوران تھانہ میانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اعجاز کے قبضے سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی ہے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...