سرکاری ملازمین کے کروڑوں کے اثاثوں کی چھان بین تیز
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت، ریونیو، بلڈنگز، روڈز، لوکل گورنمنٹ اور ضلع کونسل سمیت متعدد سرکاری اداروں کے ملازمین کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثہ جات کی چھان بین تیز کر دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ان محکموں میں گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے متعدد ملازمین مبینہ طور پر محدود تنخواہوں کے باوجود کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادوں اور دیگر اثاثہ جات کے مالک ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بے نامی اثاثہ جات کی نشاندہی اور چھان بین کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا کہ بعض ملازمین نے اپنے نام پر نجی کاروبار بھی ظاہر کر رکھے ہیں، جبکہ متعدد ملازمین کے پاس اپنے اثاثہ جات کے حصول اور ذرائع آمدن سے متعلق مکمل تفصیلات موجود نہیں ہیں۔حکومتی سطح پر جاری اس عمل کے تحت مشکوک اور بے نامی اثاثہ جات کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، تاکہ اثاثوں کے حقیقی ذرائع آمدن کا تعین کیا جا سکے اور بے ضابطگیوں کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments