بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے پراسیکیوٹرز کی خصوصی تربیتی نشست
سرگودھا (سٹاف رپورٹر )پراسیکیوٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور بچوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی آن لائن تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سرگودھا سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک عامر شہزاد کی قیادت میں پراسیکیوشن افسران نے شرکت کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے سفارتی سکیورٹی ادارے اور بچوں کے تحفظ کیلئے کام کرنیوالی ایک بین الاقوامی تنظیم کے اشتراک سے اس تربیتی نشست میں آن لائن جرائم کی تحقیقات، ڈیجیٹل شواہد کے حصول اور عدالتوں میں مقدمات کی مؤثر پیروی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ کی قیادت کو سراہا گیا۔سراہتے ہوئے کہا گیا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی اقدامات پراسیکیوشن سروس کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ ایسے اقدامات سے بچوں کے خلاف آن لائن جرائم کے مقدمات میں مؤثر قانونی پیروی اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید تقویت ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments