سرگودھا صوبہ عوام کا حق، خوشحالی کی ضمانت :سیاسی و سماجی رہنما

سرگودھا صوبہ عوام کا حق، خوشحالی کی ضمانت :سیاسی و سماجی رہنما

سرگودھا صوبہ عوام کا حق، خوشحالی کی ضمانت :سیاسی و سماجی رہنمانئے صوبوں سے عوام کو تعلیم، صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں گی

بھیرہ (نامہ نگار)سرگودھا صوبے کا قیام عوام کا حق ہے ، جس سے وسائل کی منصفانہ تقسیم، علاقائی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔ نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں گی۔سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل، ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود، چوہدری حاجی نوید انجم، ظفر اقبال کھوکھر، زبیر اسلم طور اور چودھری محمد اکرام نے سرگودھا ڈویژن سمیت مختلف علاقوں میں نئے انتظامی صوبوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی اور جغرافیائی وسعت کے پیش نظر اختیارات اور انتظامی وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام عوام کے بہتر مستقبل، معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس اقدام سے شہریوں کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کے حصول میں درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے صوبائی دارالحکومتوں کے طویل سفر اور دفتری پیچیدگیوں سے بھی نجات مل سکے گی۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرگودھا صوبے کے قیام کا مطالبہ اس حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ علاقائی سطح پر انتظامی ڈھانچہ مضبوط ہونے سے عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کے حل میں آسانی پیدا ہوگی۔ نئے صوبے حقیقی معنوں میں عوامی خدمت، مساوی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں، جس سے عوام کو ان کے بنیادی حقوق، بہتر سہولیات اور ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...