میانوالی : گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کارروائی

 میانوالی : گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کارروائی

میانوالی : گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کارروائیگندم کی خیبر پختونخوا سمگلنگ ناکام، دو گاڑیوں سے 44 ٹن گندم برآمد

میانوالی (نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر محکمہ خوراک میانوالی نے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو گاڑیوں سے مجموعی طور پر 44 ٹن گندم برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز کی زیر نگرانی محکمہ خوراک کی ٹیم نے مقامی پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر تھانہ کمر مشانی اور تھانہ پائی خیل کی حدود میں کارروائیاں کیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ کمر مشانی کی حدود سے ایک ٹرک کو تحویل میں لے کر 31 ٹن گندم برآمد کی گئی، جبکہ دوسری کارروائی کے دوران تھانہ پائی خیل کی حدود سے ایک گاڑی پکڑ کر 13 ٹن گندم قبضے میں لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں گاڑیوں کے ذریعے 44 ٹن گندم صوبہ خیبر پختونخوا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ گندم کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لیے استغاثے متعلقہ تھانوں کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے مطابق ضبط شدہ گندم کا آٹا تیار کروا کر مقامی مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر فروخت کیا جائے گا، جبکہ حاصل ہونے والی رقم بطور امانت سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...