کندیاں:اہم شخصیات ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت
کندیاں:اہم شخصیات ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت شامل ہونے والے رہنماؤں کا رانا عزیز الرحمان اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد
کندیاں (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر اور حلقہ این اے 90 کے ٹکٹ ہولڈر رانا عزیز الرحمان کی موجودگی میں نٹالانوالہ کی متعدد اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنی برادریوں اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں ڈاکٹر عبداللہ لکھوال، ملک رحمت اللہ لکھوال، حاجی اللہ جوایا، ملک حاکم، ملک الطاف لکھوال، حاجی نور محمد لکھوال، محمد مالک، امان اللہ، ملک مظفر نٹال، ملک جی ایم دھون، شیر خان نٹال، رمضان دھون، آصف ڈھلی، احمد سعید ڈھلی، ماسٹر طارق نٹال اور قاری مجید لکھوال سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔اس موقع پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے رانا عزیز الرحمان اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ این اے 90 میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔رانا عزیز الرحمان نے تمام نئے ساتھیوں کو پارٹی مفلر اور ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس شمولیت کو حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments